بزرگ کینیڈیائی شہریوں کے لیے ویکسین کی گائیڈ
21 نومبر 2024
بذریعہ: اروشن ارولنمبی (Arushan Arulnamby)، سمیر کے سنہا ( Samir K. Sinha)
نئی اور تازہ ترین دونوں ویکسینز دستیاب ہونے کی وجہ سے، National Institute on Ageing (NIA) نے اپنے پمفلٹ کا تازہ ترین ورژن جاری کیا ہے: بزرگ کینیڈیائی شہریوں کے لیے ویکسین کی گائیڈ یہ معلومات کا ایک جامع وسیلہ ہے جسے بزرگ افراد کی ضرورت کے لحاظ سے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ پورے موسم خزاں اور سردیوں کے مہینوں اور اس کے بعد بھی صحت مند رہ سکیں۔
یہ گائیڈ صحت مند بڑھاپے کو یقینی بنانے میں ویکسینز کی اہمیت کا احاطہ کرتی ہے اور COVID-19، انفلوئنزا، آر ایس وی، نمونیا (نیوموکوکل)، شنگلز، ٹٹنس اور ڈپتھیریا کے لیے ویکسینز کی تفصیلات فراہم کرتی ہے، جن میں کینیڈا کی National Advisory Committee on Immunization (NACI) کی تازہ ترین سفارشات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ اپ ڈیٹ شدہ گائیڈ 18 زبانوں میں دستیاب ہے۔
10 جنوری 2025 کو NACI نے 2025 سے موسم گرما 2026 تک کے لیے COVID-19 ویکسین کے استعمال سے متعلق نئی ہدایات جاری کیں ہیں۔ بزرگ افراد کے لیے، خوراکوں کے درمیان تجویز کردہ وقفے اور ان گروہوں کی فہرست میں تبدیلیاں کی گئی ہیں جنہیں سال میں دوسری بار COVID-19 ویکسین لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم NACI کے بیان کا خلاصہ دیکھنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔